• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے عوام کوٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیا، انجمن تاجران

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا سرپرست اعلیٰ حاجی عاشق اچکزئی، ملک نصر اللہ کاکڑ، ملک محی الدین لہڑی، حاجی موسیٰ خان ترین،ملک اکرم بنگلزئی، حاجی فاروق شاہوانی،سید حیدر آغا،حاجی اسلم ترین خان ترین، سید نوران شاہ آغا، حاجی ظہور احمد کاکڑ، عبدالحق خلجی، ملک دائود خان بازئی اوردیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کو کربلا بنادیاگیا ہے شہر کی ہر گلی کوچے کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں واسا پانی فراہم کرتا ہو واسا محکمہ مکمل طور پر بند ہوگیا اور عوام کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے شہر کے ہر علاقے میں غریب لوگوں کیلئے پانی کی فراہمی بند ہے متعلقہ محکمے سے پوچھنے والا کوئی بھی نہیں ہے جبکہ کوئٹہ شہر کے دس ٹیوب ویل پورے کوئٹہ کو پانی فراہم کررہے ہیں جبکہ واسا کے چار سو ٹیوب ویل عوام کو پانی فراہمی میں ناکام ہوچکے ہیں جبکہ ہر ماہ واسا کے ٹیوب ویلوں کا سمرسیبل جل جاتا ہے اور عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیاجاتا ہے واسا اپنا قبلہ درست کرکے کوئٹہ شہر کے عوام کو پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے نہ کہ ٹینکرمافیا کے رحم وکرم پر چھوڑا جائے انہوں نے کہا کہ اگر واسا نے اقدامات نہ کئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔
تازہ ترین