• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کپ کے صرف 4 اور 6 ہزار والے ٹکٹ دستیاب ہیں، پنجاب بینک

Only 4 And 6 Thousand Tickets Of The Azadi Cup Are Available Punjab Bank

ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان انڈی پینڈنس کپ کی ٹکٹوں کی فروخت آج بھی جاری رہے گی۔ شائقین لاہورمیں بینک آف پنجاب کی مین برانچ سے 4 ہزار اور 6 ہزار روپے والے ٹکٹ خرید سکیں گے۔

پنجاب بینک انتظامیہ کے مطابق انڈی پینڈنس کپ کی اب صرف 4 ہزار اور 6 ہزار روپے والی ٹکٹیں باقی رہ گئی ہیں۔

شائقین کی سہولت کے لیے پنجاب بینک کی مین بلیوارڈ لاہور پر واقع مین برانچ سے ٹکٹوں کی فروخت آج جاری رہے گی۔ کرکٹ کے شائقین دوپہر دو بجے تک ٹکٹیں خرید سکیں گے۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، میچز کے لیے کرکٹ شائقین کا جذبہ جوش و خروش عروج پر ہے۔

فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم اتوار اور پیر کی درمیانی شب لاہور پہنچی تھی جہاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی اور دیگر آفیشلز نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ بعد ازاں کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سیکورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان ہونے والی سیریز کو آزادی کپ کا نام دیا گیا ہے جو 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل ہے اور یہ تینوں میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 

تازہ ترین