• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں، علامہ برکت علی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مجلس وحدت المسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان گزشتہ بیس سال سے برما بنا ہوا ہے مگر اس سلسلے میں ارباب اختیار اور سول سوسائٹی کی چشم پوشی بے حسی اور لا تعلقی باعث تشویش اور قابل مذمت ہے بیان میں علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ کوئٹہ کے ہزارہ قبائل کی نسل کشی نے ہلاکو اور چنگیز خان کی بربریت اور ظلم کو بھی شرما کررکھ دیا ہے جبکہ دہشت گردوں نے عہد کررکھا ہے کہ وہ ہزارہ قبیلے کی نسل ختم کردیں گے لیکن ریاست کی نا اہلی اور نالائقی نے بھی شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے جبکہ آئے روز بچوں عورتوں اور بوڑھوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے نیشنل ایکشن پلان ضرب عضب و دیگر آپریشن لا حاصل ہیں لیکن رد الفساد بھی صحیح طرح کامیاب نہیں ہوسکا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کچلاک میں معصوم ہزارہ افراد کا قتل سب کو خون کے آنسو رُلا گیا ہے ہزارہ قبائل کے رہائشی علاقے جیل بن چکے ہیں وہاں سے جو نکلتا ہےاسے جیل سے بھاگا مجرم قرار دے کر قتل کردیا جاتا ہے جبکہ صوبائی مرکزی حکومتیں اور سیکورٹی کے ادارے اس سلسلے میں مکمل طور پر فیل ہوچکے ہیںلہذا اس ظلم وزیادتی کو روکنے کیلئے عوام دوست قوتیں اپنا کردار ادا کریں ۔
تازہ ترین