گوادر ( نامہ نگار) گوادر یکجہتی تحر یک ، انجمن تا جران اور سو ل سو سائٹی کی جانب سے ایک مشترکہ درخواست کیسکو گوادر کے ایگز یکٹیو انجینئر کو پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ گوادر میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کا نظام انتہائی غیر تسلی بخش ہے اور اس میں روز بروز ابتری آ رہی ہے جبکہ گوادر کے 90فیصد صار فین بجلی کا بل بھی ادا کر تے ہیں لیکن اس کے بدلے ان کو ریلیف نہیں مل رہا۔
گوادر سی پیک کا جھومر ہے لیکن شہری بنیا دی سہولتوں سے محروم ہیں۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ بجلی کی فراہمی کا نظام درست کیا جائے، بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سمیت بجلی کی آنکھ مچولی بند کی جائے ۔ وولٹیج میں کمی بیشی کا مسئلہ حل اور صارفین کو ناجائز بلوں سے بچایا جائے۔
درخواست میں کسیکو حکام کو ایک ہفتہ کے اندر اندر مطالبات پور ا کر نے کی مہلت دی گئی جس پر نا کامی پر پانچ ہزار کے قریب تجارتی اور گھر یلو صارفین احتجاجا اپنے بجلی کے کنکشن منقطع کر نے کی درخواست پیش کر ینگے۔