پشاور( وقائع نگار )پہلی مرتبہ سیاحت و ثقافت کے فروغ اور ترقی کیلئے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے وادی چترال پر بنایا جانیوالاخصوصی نغمہ ’’خانہ بدوش ‘‘ریلیز کردیا ،نغمہ میں کالاش، رمبور، بریر، مدک لشت ، آیون، چترال گول نیشنل پارک، بونی ، کاکلشت، یارخون (بروغل)، شندوراور سوسم لوئر چترال سمیت مختلف مقامات کی ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے ‘نغمہ کے گلوکار عرفان علی تاج ہیں ،سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق نے اس موقع پر کہاکہ سیاحت و ثقافت کے فروغ و ترقی کیلئے بنائے جانے والے نغمہ میں سیاحتی مقامات کیساتھ ساتھ چترال کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے تاکہ ملکی سیاحوں کیساتھ ساتھ بین الاقوامی سیاح بھی صوبہ کی سیاحت و ثقافت سے روشناس ہوں، تاہم اس کے بعد صوبہ کے دیگر سیاحتی مقامات کی رونمائی ، ترقی اور فروغ کیلئے بھی ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو مزید تیز کیا جائیگااور صوبے کے نئے سیاحتی مقامات دکھائے جائینگے، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی انچارج مارکیٹنگ اینڈ میڈیا حسینہ شوکت کے مطابق سیاحت کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے جو کہ مستقبل کیلئے زیرغور ہیں۔