کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ، سلیم قریشی، نسیم الرحمن، سرور بازئی ودیگر نے وزیر اعلیٰ،چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ کیلئے قائم کئے گئے کرائسس سینٹر کو فعال کیا جائے کرائسس سینٹر میں ایمبولینس اور دیگرلاکھوں روپے کے سامان کی برآمدگی کی تحقیقات کی جائے کرائسس سینٹر میں دفتر اور شیڈ ٹیوب ویل کی تعمیر کی گئی تھی گزشتہ دس سال سے سینٹر کو بند کردیاگیا تھا کرائسس سینٹر سٹی گورنمنٹ کی ملکیت ہے کوئٹہ شہر ریڈ زون پر ہونے کی وجہ سے شہری انتظامیہ کے ساتھ ایک ریٹل کیڈ تک نہیں ہے اور بتایا جائے کہ کوئٹہ شہر میں کونسا ادارہ ہے جو کرائسس سے متعلق کام کرسکتا ہو پی ڈی ایم اے کے پاس صرف چند مزدہ گاڑیوں کے سوا کچھ نہیں ۔