پشاور (احتشام طورو‘وقائع نگار)ٹورازم کارپوریشن کے زیر اہتمام کالام فیسٹیول آج 15ستمبر سے شروع ہوگا‘ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک مہمان خصوصی ہونگے‘ تین روزہ فیسٹیول میں صوبے کی علاقائی ثقافت کے حوالے سے رنگا رنگ پروگرام ہونگے جبکہ ہر شام کو میوزیکل نائٹ ہوگی جس میں معروف گلوکار پرفارم کرینگے‘ فیسٹیول میں مختلف قسم کے کھانوں سمیت ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف اشیاء کے نمونے اور دیگر کےسٹالز لگائے جائیں گے ۔جن میں نا صرف صوبے کے مختلف علاقوں میں ہاتھ سے تیارکی جانی والی اشیاء نمائش کیلئے رکھی جائیں گی بلکہ خود دستکاربھی اس فیسٹیول میں شریک ہونگے‘ میلے میں علاقائی کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے جبکہ صوبہ بھر کے علاقائی گلوکار بھی اس تین روزہ فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے فیسٹیول میں ہر شام معروف گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے وزیر اعلی پرویز خٹک ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے کالام کی خوبصورتی ٗنزئین وآرائش کے حوالے سے ترقیاتی کاموں کا دور بھی کریں گے اور اسکا معائنہ بھی کریں گے۔