کوئٹہ(سٹی ڈیسک)چیئرمین ایم ٹی ورکشاپ و کونسلر حاجی عبدالسلام خان نے بیان میں کہا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو صفائی کے سلسلے میں جو نئی مشینری فراہم کی گئی ہے اس سے شہر میں صفائی کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ہمارا شہر ہے جسے صاف ستھرا رکھنا مشترکہ ذمہ داری ہے انہو ں نے عوام خصوصا‘‘ دکانداروں سے اپیل کی کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کی بحالی کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے تعاون کیا جائے انہوں نے علما کرام سے کہا کہ وہ اجتماعات میں صفائی سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں انہوں نے کہا کہ نئی مشینری کی بدولت شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری آئیگی۔