پشاور (وقائع نگار)ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور محکمہ ثقافت کے زیراہتمام کالام فیسٹیول میں سیاحوں کے رش ،ثقافتی کھیلوں اور محفل موسیقی نے فیسٹیول کا مزہ دوبالا کردیا، کالام میں جاری تین روزہ فیسٹیول میں گزشتہ روز ایف سی ڈانس پرفارمنس کیساتھ ساتھ کبڈی، آرچری اور دیگر ثقافتی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ موسیقی نائٹ بھی ہوئی ‘ فیسٹیول میں کثیر تعداد میں سیاحوں نے کالام کا رخ کیا ، فیسٹیول کی اختتامی تقریب آج منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پرویز خٹک ہونگے جو کہ کالام میں جاری ترقیاتی منصوبوں کامعائنہ بھی کرینگے اور اختتامی تقریب سے خطاب بھی کرینگے، کالام فیسٹیول میں 30سے زائد صوبائی ثقافت پر مبنی سٹالز، صوبہ کے روایتی کھانے ، بچوں کیلئے پلے لینڈ، موسیقی نائٹ ، فوک ڈانس پرفارمنس،شاعری محفل، مختلف ثقافتی و روایتی کھیل، آتش بازی کا مظاہرہ اور بہت کچھ شامل ہے ، تاہم موسیقی نائٹ میں گلوکار شاہ سوار، ہمایون خان، میروائس،عظمیٰ فاروق، یسمہ نور، راشد خان، شاہد ملنگ اور دیگر نے اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔