کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سوسائٹی فار مائیکرو بائیولوجی کے زیرِ اہتمام گیارہویں بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’ اپلائیڈ مائیکروبیل جینومکس‘‘ بہ اشتراک امریکن سوسائٹی فار مائیکروبائیولوجی، انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور بائیو سیفٹی ایسوسی ایشن آف پاکستان ، ۲۲ تا۲۴ نومبر بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں منعقد ہو گی ۔کانفرنس چیئرپرسن اور پاکستان سوسائٹی فار مائیکرو بائیولوجی کی صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کانفرنس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کانفرنس میں مائیکرو بائیولوجی ، پبلک ہیلتھ، فوڈ ، فارما، اور ایگریکلچر کے موضوعات پر مقامی اور بین الاقوامی سائنسدان اور ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں ورکشاپس اور پوسٹر پریزینٹیشنز بھی منعقد کی جائیں گی۔رجسٹریشن اور ایبسٹریکٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے۔