• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Srilankan Cricketers Chamara Silva Banned For 2 Years

سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے چمارا سلوا پر گیم اسپرٹ کیخلاف میچ کھیلنے پر 2 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق جنوری میں پانادورا کرکٹ کلب اور کالوتارا فزیکل کلچرل کلب کے درمیان میچ میں دونوں ٹیموں نے جان بوجھ کر اس طریقے سے کھیل پیش کیا کہ ایک خاص نتیجہ حاصل کیا جا سکے۔

میچ کے دوران کسی کھلاڑی، کوچ یا ایڈمنسٹریٹر پر رقم لینا ثابت نہیں ہوا اور یہ سری لنکن فرسٹ کلاس کرکٹ میں پروموشن کا معاملہ تھا اور یہ تکنیکی طور پر میچ فکسنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چمارا سلوا کے علاوہ دونوں ٹیموں کے دیگر کھلاڑیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

چمارا سلوا اور کالوتارا کلب کے کپتان منوج دیش پریا پر 2 سال کی پابندی عائد کی گئی ہےجبکہ باقی کھلاڑیوں، کوچز اور ایڈمنسٹریٹرز پر ایک سالہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

ہر کلب کو 5،5 لاکھ سری لنکن روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور میچ کا نتیجہ بھی شمار نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین