• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ، سرکاری معافی کے باوجود 5مرلہ گھروں کو پراپرٹیکس بھجوادیاگیا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ ایریاز میں معافی کے باوجود بعض پانچ مرلے کےرہائشی گھروں کو پراپرٹی ٹیکس بھجوا دیا گیا ہے ، شہریوں نے بتایا کہ ان کے پانچ مرلے کے کینٹ سے گھروں کے نقشے پاس ہیں موقع پر بھی پانچ پانچ مرلے جگہ ہے اور یہ گھر بھی معافی کے بعد تعمیر ہوئے ہیں ،مگر انہیں پراپرٹی ٹیکس بھجوا کر خواہ مخواہ پریشانی کا شکار بنایا جا رہا ہے ، ادھر بہت سے پرانے گھروں جن پر ٹیکس کی معافی ہو چکی ہے مگر انہیں لگاتار پراپرٹی ٹیکس بھجوا جا رہا ہے ، شہریوں نے بتایا کہ انہیں خواجہ مخواہ دفتر کے چکر لگانے کیلئے یہ ٹیکس بھجوا دیا جا تا ہے اور دفتر آنے پر انہیں کہا جاتا کہ نقشہ سمیت دیگر دستاویزات فراہم کی جائیں تب جا کر آپ کو ٹیکس سے استثنٰی حاصل ہو سکتا ہے حالانکہ ٹیکس برانچ میں ان کا تمام ریکارڈ موجود ہوتا ہے اس کے باوجود انہیں تنگ کیا جا رہا ہے ، متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ متعلقہ کاغذات کی فراہمی پر پانچ مرلے کے گھروں پر ٹیکس معاف کر دیا جاتا ہے مگر معافی سے قبل کا ٹیکس معاف نہیں جن کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کے بقایا جات ہیں ان کی ادائیگی ضروری ہے ۔
تازہ ترین