• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی سرمایہ میں 155 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

Foreign Investment Increased By 155 State Bank

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 155 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2 ماہ میں چین نے 25 کروڑ 80لاکھ ڈالر، امریکا نے 20کروڑ 20لاکھ ڈالراور ملائیشیا نے 11کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اگست 2017ء تک غیرملکی سرمایہ کاری 27کرور 80 لاکھ ڈالر اضافے سے 45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھی ، بیرونی سرمایہ کاری 37 فیصد اضافے سے 30 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

دو ماہ میں پاکستان کے حصص بازار سے 10 کرور 57 لاکھ امریکی ڈالر کا سرمایہ نکال لیا گیا ۔

تازہ ترین