کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر زاینڈ سمال انڈسٹری کے انتخابات مکمل ہوگئے انتخابات سال2017-18کے مطابق کاپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں،ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوارقاری عبید اللہ درانی،حاجی شیر علی بنگلزئی،آصف پراچہ،سلطان محمد،محمد نوید،حسن اچکزئی،عبدالباقی کاکڑ اور کارپوریٹ کلاس کےسید سلیم رضاایڈووکیٹ،ملک تاج محمد عشے زئی،اسد خان،ارشاد علی شاہ،فرحت حسین،ملک عادل خان بازئی اورملک رفعت منتخب ہوئے ہیںدریں اثنا گروپ چیئرمین و پیڑن ان چیف ولی محمد نے نو منتخب امیدواروں کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ تاجر برادری کے مسائل کے حل میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے۔