• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جوانی پھر نہیں آنی‘ کا سیکوئل فہد مصطفیٰ ’ان‘، حمزہ عباسی’آؤٹ‘

Jawaani Phir Nahi Aani Film Squeal Fahad Mustafa In Hamza Abbasi Out

پاکستانی فلم انڈسٹری اب کسی سے پیچھے نہیں رہی جس کی مثال یہ ہے کہ حالیہ بہترین فلم سازی کے بعد اب ان کے سیکوئل بننے بھی شروع ہوچکے ہیں۔

سن2015 کی مشہور کامیڈی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا جبکہ سیکوئل میں حمزہ علی عباسی کی جگہ اداکار فہد مصطفی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

فلم کے ہدایت کار ندیم بیگ کے مطابق فلم بینوں کو سیکوئل میں پہلے سے دوگنی کامیڈی اور دوگنا مزہ دیکھنے کو ملے گا۔

فلم کے ہدایت کار ندیم بیگ کا کہنا ہے کہ فلم کے دیگر کرداروں میں ہمایوں سعید، واسع چوہدری، احمد علی بٹ، عظمیٰ خان اور ثروت گیلانی شامل ہیں۔

ندیم بیگ کا مزید کہنا تھا کہ امکان ہے کہ فلم میں حمزہ علی عباسی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے تاہم مرکزی کردار فہد مصطفیٰ کریں گے۔

فلم کی کہانی اس بار بھی 4 دوستوں پر مبنی ہے لیکن کرداروں میں کچھ تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ پہلے کی طرح ملک سے باہر کی جائے گی تاہم اس بار بینکاک کے بجائے برطانیہ میں فلم شوٹ کرنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ فہد مصطفیٰ کے ہمراہ سائرہ شہروز فلم میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

تازہ ترین