• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم مینجمنٹ کا لیگ اسپنر یاسر شاہ کے متبادل پر غور

Team Management Consider The Alternate Of League Spinner Yasir Shah

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی ٹیم مینجمنٹ نےلیگ اسپنر یاسر شاہ کے متبادل پرغور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ یاسرشاہ کی فٹنس سےمطمئن نہیں، یاسر شاہ ایک ماہ میں بھی اپنی فٹنس کے معیار کو بہتر نہ بناسکے۔

یاسرشاہ کوگزشتہ ماہ ٹیسٹ کے بعد فٹنس بہتر کرنےکی مہلت دی گئی تھی تاہم کیمپ کے دوران یاسر شاہ کوچ اور ٹرینر کو مطمئن نہ کرسکے۔

ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کو سخت پیغام دینے کے لئے ان کے متبادل کو بلایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین