• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برقی مراسلات ... گھریلو ملازمین پر ظلم و تشدد

ہمارے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے ہر انسان اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے محنت مزدوری کرتا ہے اور آج کل کے اس نفسا نفسی کے دور میں بچے بھی اپنے ماں باپ کا ہاتھ بٹانے کیلئے گھریلو ملازم کے طور پر کام کرتے ہیں۔ لیکن ان گھریلو ملازمین پر مختلف قسم کے مظالم ڈھائے جاتے ہیں۔ اخبارات میں آئے روز اس ظلم کے خلاف خبریں تو آتی ہیں لیکن کوئی موثر اقدام نہیں کیا جاتا۔ اسی طرح جو بچے بھٹوں، کارخانوں اور فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں انہیں اجرت بھی کم دی جاتی ہے اور تشدد بھی کیا جاتا ہے۔ کئی بچے ایسے ہی ظلم و تشدد کے واقعات کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ ایسے واقعات میں زیادہ تر بااثر لوگ ملوث ہوتے ہیں جس کی وجہ سے غریب والدین کو انصاف نہیں مل پاتا۔ حکومت کو اس ظلم کی روک تھام کیلئے قانون سازی کرنی چاہئے۔
(احمد بلال )
(ahmedbilal@gmail.com)

تازہ ترین