• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے علاقوں میں مارشل لاء ہے تو اعلان بھی کردیا جائے،محمود اچکزئی

Todays Print

اسلام آباد ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن سے لیکر یارو بلیلی تک ہر علاقے میں ایف سی اہلکاروں کا عوام کے ساتھ بدترین امتیازی رویہ نا قابل برداشت ہے ، بلاک شناختی کارڈوں کو کھولنے انکی تصحیح کرنے کیلئے عملی اقدامات تیز کیے جائیں، اگر ہمارے علاقوں میں مارشل لاء لگایا گیا ہے تو اس کا اعلان کردیں۔

وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چمن روڈ پر انٹری کے نام پر روڈ بلاک کرنے کے دوران گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اس میں بوڑھے ، خواتین بچے اور مریض گھنٹوں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور رہتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں اس روڈ کو بلاک کرنے کے دوران ایک بچہ اور اس سےپہلے روز ایک بوڑھا شخص انتقال کرگیا جبکہ ایک نومولود بچے کی اسی دوران پیدائش ہوئی۔

لہٰذا یہ صورتحال عوام کو  قبول نہیں اور اس کا فوری نوٹس لیا جائے۔  

تازہ ترین