• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن2018، ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کیلئے فہرست طلب

راولپنڈی(اپنےرپورٹر سے) الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ راولپنڈی سے الیکشن2018کیلئے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کیلئے فہرست طلب کرلی ۔جس پر ضلعی انتظامیہ نے22افسران کے کوائف الیکشن کمیشن کو بھجوائے ہیں۔ریٹرننگ افسران کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف رحیم،اے ڈی سی جی میاں بہزاد عادل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلاننگ اینڈ فنانس رائو عاطف،اسسنٹ کمشنر صدر تسنیم علی،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اشعر اقبال،سب رجسٹرار سٹی احمد حسن رانجھا،سب رجسٹرار رورل مہر عباس ہرل،اے سی کوٹلی ستیاں ربنواز منہاس،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر غلام مصطفی سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔ادھر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی لیبر نشست کیلئے تین امیدواروں میں مقابلہ ہے۔جس کیلئے پولنگ 28ستمبر کو ہوگی۔الیکشن انتظامات کے حوالے سے ریجنل الیکشن کمشنر ندیم زبیر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ الیکشن2018کیلئے انتخابی اصلاحات بل منظور ہوتے ہی عملے اور دیگر کی تربیت کا آغاز ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ عوام کی سہولت کیلئے آئندہ الیکشن میں پولنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے اب پولنگ اسٹیشنزکا درمیانی فاصلہ کم از کم ایک کلومیٹر کھا جائے گا۔جبکہ تمام پولنگ سٹیشنز کی جیو ٹیکنگ مکمل ہے۔اور ان پولنگ سٹیشنز کی جی آئی ایس کےذریعے مکمل نگرانی ہوگی۔
تازہ ترین