• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی طاقتوں کے دہرے معیار کی وجہ سے دنیا بدامنی کا شکار ہے،مقررین

ملتان(سٹا ف رپو ر ٹر) سجادہ نشین دربار حضرت سخی نواب ؒ مخدوم سید زوہیب گیلانی، ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری، چیئرمین متحدہ مسلم مومنٹ ڈاکٹر اکمل مدنی اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار کی وجہ سے دنیا بدامنی کا شکار ہے ، جب تک یہ دوغلی پالیسی ختم  نہیں ہوتی،دنیا میں امن کا خواب شرمندہ ِ تعبیر نہیں ہو سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یومِ امن کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے زیرِ اہتمام نجی  سکول کے طلباء و طالبات کے درمیان منعقدہ مقابلہ مصوری ’’امن کے پیامبر ہمارے بچے‘‘ سے  خطاب  کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمانانِ اعزاز  پرنسپل گورنمنٹ اقبال سیکنڈری سکول پروفیسر عنایت علی قریشی ، پروفیسر نصرت محمود خان ، علی صابر سبحانی، شوکت شاہ بخاری، وقاص فرید قریشی ، سماجی رہنما یونس بھٹی اور  عمران اعظمی تھے۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اسلام امن، محبت، مساوات اور بھلائی کا مذہب ہے،چند شر پسند عناصر کی وجہ سے مذہب اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،دنیا میں امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،اس موقع پر مقابلہ مصوری میں اول یشفہ طاہر ، دوم نبیہ اعجاز، سوم فاطمہ نوازرہیں۔ جب کہ دیگر طلباء اور طالبات میں دعا عبداللہ ، صفیہ عبد الرحمٰن، مکرم علی، ارمین عبد اللہ، فاطمہ راشد، مزمل احمد، طلحہ ظفر، احمد ہاشم  اور ریاض حسین شامل ہیں۔
تازہ ترین