• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈ،20فٹ چوڑے اور15فٹ گہرے گڑھے نے گھر کو نگل لیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں بیس فٹ چوڑے اور پندرہ فٹ گہرے گڑھے نے ایک گھر نگل کو نگل لیا اورگھر کی مالکن نے تباہی کا یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ویسٹ کیلے پارک روڈ پر واقعہ ایک گھر کے قریب اچانک گڑھا پڑ گیا جس نے گھر کا ایک حصہ نگل لیا جبکہ گڑھا پڑجانے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف متاثرہ گھر کے مکینوں بلکہ آس پاس کے لوگوں کو کو مرمتی کام مکمل ہونے تک گھر خالی کر کے کہیں اور منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

واضح رہے فلوریڈا کی کاؤنٹی اورینج کی ویسٹ کیلے پارک روڈ پرواقع گھروں کے قریب گذشتہ دنوں کئی فٹ گہرے گڑھے پڑگئے تھے جس کی وجہ طوفان اور بارشیں بتائی گئی ہیں۔

 

تازہ ترین