• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ کیمپ: پریکٹس میچ میں سمیع کی ففٹی،حسن کے تین وکٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سر ی لنکا کے خلاف سیریز کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں لگائے گئے قومی کرکٹ کیمپ میں کھلاڑیوں کے درمیان دوروزہ پرکٹس میچ کھیلا گیا جس کا مقصد کھلاڑیوں کو بڑے میچ کے لئے ذہنی طور پر تیار کرنا اور ان کی فٹنس کو بہتر بنانا ہے۔ دوروزہ میچ جمعرات کو بارش کی وجہ سے متاثر ہوا تھا جس میں پی سی بی وائٹ نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 82 رنز اسکور کئے تھے ، جمعے کو پی سی بی وائٹ نے تین وکٹ پر 144رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی، شان مسعود نے43 اور سمیع اسلم نے 50 رنز بنائے، محمد عامر، محمد عباس اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ لیا، جواب میں پی سی بی گرین نے چھ وکٹ پر91 رنز اسکور کئے، احمد شہزاد نے30، حارث سہیل نے20 رنز بنائے، سر فراز احمد اور عثمان صلاح الدین نے 5 اور4 رنز اسکور کئے، حسن علی نے تین جبکہ یاسر شاہ، بلال آصف اور سیف الرحمان نے ایک، ایک شکار کیا۔

تازہ ترین