• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ باعث تشویش ہے،ایس یوپی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ یونائٹیڈ پارٹی کی جانب سے غیر متعلقہ افراد کی آبادکاری اور شناختی کارڈ جاری کئے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے کارکنان شدید نعرے بازی کرتے رہے،مظاہرےکے قائدین منور خاصخیلی، خدابخش تھیبو اور دیگر نے کہا کہ پی پی نے ہمیشہ سندھ کے ساتھ دشمن جیسا رویہ رکھا اور ہر دور میں غیرمتعلقہ افراد کو لاکر سندھ میں آباد کیا جو سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگالی، برمیوں اور دیگر غیر متعلقہ افراد کو موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو باعث تشویش ہے، ایسے منصوبے ناکام بنادیئے جائیں گے انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ غیر متعلقہ افراد کی آبادکاری روکی جائے اور ان کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے منصوبے ترک کئے جائیں۔

تازہ ترین