کوئٹہ(پ ر)ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما بلوچستان بس اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بلوچستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی کونسل کے ممبر میر جان محمد خان لہڑی نے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے سریاب میں سڑکوں کو کشادہ کرنے ٗ سیوریج ٗآبنوشی اسکیم ٗہسپتال اور اسکولوں کیلئے خطیر رقم دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید نواب اکبر بگٹی نے سریاب روڈ کو کشادہ کرایا تھا اس کے بعد کسی نے طویل عرصے میں کوئی توجہ نہیں دی اب نواب ثناء اللہ خان زہری نے بہت بڑے پیکیج کا اعلان کیا ہے امید ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے اعلان کردہ پیکیج پر جلد عمل درآمد شروع ہو گا انہوںنے کہا سریاب روڈ کو کشادہ کرنے سے صوبائی دارالحکومت سے اندرون شہر جانے والی ٹرانسپورٹ کو سہولت ملے گی انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے اقدامات سے سی پیک کا کام چل رہا ہے صوبہ میں امن وامان مکمل طو رپر بحال ہو چکا ہے مخلوط حکومت میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے جس کا سہرا وزیراعلیٰ بلوچستان کو جاتا ہے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ بلوچستان میں بھرپور فعال ہے پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی مکمل طو رپر ناکام ہو چکی ہیں انہوںنے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ ن بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔