• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی جسم کے اشاروں کو سمجھنے کے لیے ڈوم کیمرا تیار

انسانی جسم کے اشاروں کو سمجھنے کے لیےڈوم کیمرا تیار کر لیا گیا ہے جو کہ بغیر کسی مخصوص آلے اور نشانات کے ذریعے کام کرسکے گا ۔
امریکی ریاست پنسلوانیہ کی ایک یونیورسٹی کے طلبہ نے یہ ٹیکنالوجی ایجاد کی ہے ۔

اس کے ذریعے یہ سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ انسان کی باتوں اور حرکات سکنات کے دوران جسم کے کون سے حصے حرکت کرتے ہیں اور ان کے کیا مطلب ہوتا ہے ۔

جسم کے حرکت نہ کرنے پر یہ کام نہیں کرے گا ، تاہم اس کی لوکیشن بتا سکتا ہے ۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ اس کیمرے کے ذریعے ان تمام طریقوں پر عملددر آمد کر لیا جائے گا ،لوگ جہاں بھی ہونگے ان کی حرکات کو اس کے ذریعے دیکھا جا سکے گا اور اسی وقت ان کی معلومات بھی ہمیں مل سکے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ مثال کے طور پر ہم ایک ڈیٹا بنائیں گے ، جس میں ہم ان تمام لوگوں کےہاتھوں کے کچھ نشانات مخصوص رنگوں کی صورت میں نصب کر سکیں گے ۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ تمام لوگوں کا ڈیٹا خود کار روبورٹ میں فٹ کیا جاسکتا ہے جو انسانی اور غیر انسانی چیزوں میں فرق کو سمجھ سکے گا ۔

 

تازہ ترین