• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرج ٹیکس الائونس کے حقدار 50فیصد جوڑے کلیم نہیں کر پارہے

لندن (پی اے) اس وقت میرج ٹیکس الائونس کے کلیم کے حق دار تقریباً50فیصد جوڑے ایسا نہیں کرپا رہے، یہ انکشاف ایچ ایم ریونیو اینڈ کسٹمز نے کیا ہے۔

230پونڈ سالانہ ٹیکس الائونس کا کلیم بعض شرائط پوری کرنے والے شادی شدہ یا سول پارٹنر شپ کے حامل جوڑے کرسکتے ہیں۔

بہرحال چونکہ یہ2015ء میں متعارف کرایا گیا ہے اس لیے صرف 22لاکھ جوڑوں نے کلیم کیا ہے، جبکہ44لاکھ حقدار ہیں۔

حکومت نے کہا ہے کہ اس نے اب درخواست دینے کا طریقہ آسان بنادیا ہے۔ گزشتہ سال ایچ ایم ریونیو اینڈ کسٹمر نے انکشاف کیا تھا کہ صرف انشورنس کمپنی رائل لندن نے ایچ ایم آر سی کو فریڈم آف انفارمیشن ریکوسٹ کے جواب میں حاصل کیے ہیں۔ رائل لندن کے ڈائریکٹر آف پالیسی سٹیو ویب نے کہا ہے کہ کلیم کرنے والوں کی تعداد تشویشناک حد تک کم ہے اور وہ گزشتہ دو سال کے دوران سمیت ہر شادی شدہ جوڑے کی یہ چیک کرنے میں حوصلہ افزائی کریں گے کہ آیا وہ کلیم کے حقدار ہیں۔ ایچ ایم آر سی نے میرج الائونس کیلئے درخواست دینے کی ترغیب دینے کی غرض سے کئی ایڈورٹائزنگ کمپنیز آرگنائز کی تھیں اور کہا جاتا ہے کہ ’’ٹیک اپ‘‘ کے فقدان کے باعث وہ ناکام ہوگئی تھیں۔ سال بہ سال درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ درخواست دینے کا طریقہ آسان ہے اور جوڑے اس وقت درخواست دے سکتے ہیں جب ان کو سہولت ہو، سٹیو ویب نے کہا کہ کلیمنگ کی پیچیدگی بہت سارے لوگوں کے درخواستوں نہ دینے کی وجہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ لوگ جانتے کہ کون حقدار ہے اور کس طرح حقدار بنا جاسکتا ہے۔ ایک سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواستوں میں سال بہ سال اضافہ ہوا ہے ہم نے درخواست دینے کے عمل کو سادہ کردیا ہے، تاکہ جوڑوں کے لیے اس وقت کلیم کرنا زیادہ آسان ہوجائے، جب ان کو آسانی ہو۔ میرج الائونس کس طرح کام کرتا ہے، اس بارے میں یہ جان لینا چاہیے کہ پارٹنرز یا تو شادی شدہ ہوں یا سول پارٹنر شپ کے حامل ہوں، ایک پارٹنر کام کرتا ہو اور20فیصد کی بنیادی شرح پر ٹیکس ادا کررہا ہو۔ اگر اس کی آمدنی45ہزار پونڈ سے زائد ہو تو وہ حقدار نہیں۔ دوسرے پارٹنر کی آمدنی2017ء میں ساڑھے11ہزار پونڈ سے کم ہو، یعنی وہ کوئی ٹیکس ادا نہ کرتا ہو۔ اگر مندرجہ بالا شرائط پوری ہوجائیں تو ٹیکس ادا نہ کرنے والا اپنے ٹیکس الائونس کا10فیصد اپنے پارٹنر کو منتقل کرسکتا ہے اور ٹیکس کے اس سال میں230پونڈ بچت کا حامل ہوسکتا ہے۔ پچھلے سالوں کے لیے بیک کلیمز کیے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین