• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدور قوانین اور پیشہ ورانہ صحت و سلامتی بارے ورکشاپ

پشاور (سٹی رپورٹر) پاکستان فیڈریشن آف بلڈنگ اینڈ ووڈ ورکرزکے زیر اہتمام سی پیک اور فارسٹری ورکرز کیلئے مزدور قوانین اور پیشہ ورانہ صحت وسلامتی اصول کے حوالے سے پشاور میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان ورکز فیڈریشن خیبر پختونخواکے صدررازم خان ‘ پی ایف بی ڈبلیوڈبلیوکے‘ کے جنرل سیکرٹری ایم اسلم عادل ‘محمد رفیق اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شریف خٹک و دیگر نے شرکت کی ۔ شرکاء نے کہاکہ پاکستان میں مزدوروں کیلئے قوانین بنائے جاتے ہیں لیکن اس پر پوری طرح سے عملدرآمد نہیں کیا جاتا جس سے مزدور طبقہ براہ راست متاثر ہو رہاہے جبکہ انسپکشن کا نظام بھی کمزورہے جس کا فائدہ کارخانہ داروں کو پہنچ رہا ہے۔رازم خان نے بتایاکہ اکثر کارخانو میں پیشہ ورانہ صحت وسلامتی کے اصولوں کو بھی نظرانداز کیا جارہا ہے ‘صحت وسلامتی کیلئے حفاظتی اشیاء نہ ہونے ، مشینوں کا معائنہ نہ کرنے ، غیر محفوظ ذخیرہ کاری ، طویل اوقات کار، اندھیروں میں کام کرنے ، آگ لگنے ، خطرناک کیمیکل کو غلط طریقے سے استعمال کرنے اورتربیت نہ دینے سے مزدور یا تواموات کاشکار ہوتے ہیں اور یاہاتھ پائوں کٹنے سے معذورہوجاتے ہیں اورخصوصاً خواتین مزدور وں کا خیال نہیں رکھا جاتا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرکا کہنا تھا کہ آئی ایل او کے عالمی کنونشن کی بنیاد پر مزدوروں کیلئے قوانین بنائے جاتے ہیں اوران قوانین میں مزدوروں کیساتھ کارخانوکے مالکان کے حقوق کا بھی ذکر ہے لیکن اس پر عملد رآمد کروانے کیلئے مضبوط انسپکشن نظام کا ہونا ضروری ہے ۔
تازہ ترین