• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ناظم کا امام بارگاہوں اور سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ

پشاور(سٹی رپورٹر) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے سیکورٹی ‘ صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اندرون شہر مختلف امام بارگاہوں اور سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا ‘ اس موقع پر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن صاحبزادہ محمد طارق ‘ ڈسٹرکٹ ممبران تقدیر علی ‘ شیر فرزند اور مبشر منظور بھی ان کے ہمراہ تھے ‘ انہوں نے اہل تشیع کے رہنمائوں سے سکیورٹی ‘ صفائی اوردیگر انتظامات کے متعلق معلومات حاصل کیں جبکہ انہوں نے موقع پر ضرور ی احکامات جار ی کئے ‘ ضلع ناظم نے کوہاٹی چوک میں قائم سپریم کمانڈ پوسٹ کا بھی دورہ کیااور حاضر ی رجسٹرچیک کیا جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر محر م الحرام کے دوران سیکورٹی ‘صفائی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری افسران محر م الحرام کے دوران اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری سے سرانجام د یں انہوں نے علماء کرام سے بھی اپیل کی کہ محرم الحرام کے دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کے مابین دینی اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار اداکریں ۔
تازہ ترین