• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹائون کیس لارجر بنچ آج سماعت کریگا

Todays Print

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ آج ( پیر ) کے روز سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری سے متعلق ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں کی سماعت کرے گا ۔

لارجر بنچ کی سربراہی قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی کریں گے۔  دریں اثناء پنجاب حکومت کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹائون کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے ایک رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت بھی آج ( پیر ) کو ہو گی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع اور جسٹس سید شہباز علی رضوی پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

تازہ ترین