• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی معاہدے سے الگ ہوتے ہی امریکا غیر معتبر ہوجائیگا،جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا جو کچھ کہہ اور کررہا ہے اس سے یہی ظاہرہ ہوتا ہے کہ وہ قابل اعتماد نہیں ۔

امریکی صحافی فرید زکریا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ اگر ایٹمی معاہدے سے الگ ہوئے تو دنیا کے تمام ممالک مذاکرات کے لئے امریکی صدر کے مقاصد پر شک کریں گے،واشنگٹن غیر معتبر ہوجائےگا، کوئی ملک اس سے مذاکرات نہیں کرےگا، اس لئے کہ وہ صرف اپنے ذاتی مفادات کو مد نظر رکھتا ہے۔

جواد ظریف نے ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی پابندی پر امریکا کی تصدیق یا ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے کی صورت میں ایران کے ردعمل کے بارے میں کئے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ مسئلہ خود امریکا سے مربوط ہے کہ جس کا ایٹمی معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور صرف آئی اے ای اے کو ہی یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے پر ایران کے کاربند ہونے کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرے۔

انہوں نے ایرانی شہریوں سے ٹرمپ کے اظہار ہمدردی کوتوہین کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی شہریوں سے متعلق عائد کی جانے والی سفری پابندی ایرانی عوام کی توہین ہے۔

تازہ ترین