• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری نے قید وبند برداشت کی مگر ہمت نہیں ہاری: کھوڑو

People Give Examples Of Zardaris Bravery Nisar Khorro

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 11سال قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر کبھی ہمت نہیں ہاری۔

انہوں نے یہ بات پیپلز پارٹی میڈیا سیل کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری پر لکشمن مہشوری کی جانب سے لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران کہی۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد میں شہیدوں کا خون شامل ہے،اس کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بھی قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر ڈکٹیٹر کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری بھی باعزت بری ہو کر عوام کے سامنے سرخرو ہوئے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جب قیدکے بعد عدالت میں پیشی کے لئے لایا گیا تو ان کا رومال رو رو کر گیلا ہوچکا تھا ۔

اس موقع پر سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف باتیں کرنے والے ایک دن بھی جیل کی کوٹھڑی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بعد آصف علی زرداری کے مرہون منت ہے۔

تازہ ترین