کو ئٹہ میں ہنہ روڈ پر اسکول کی بس کے قریب دھماکے میں ایک شخص زخمی معمولی زخمی ہوگیا، دھماکے سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا ہنہ کےعلاقے میں سڑک کنارے کھڑی پی ایم ڈی سی کی اسکول بس کے قریب ہوا، جس سے بس کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے وقت بچے بس میں سوار نہیں تھے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سےکیاگیا۔
سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔