• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ڈی بی: پاکستان کے لئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

Adb Approves 80 Crore Loan For Pakistan

سندھ، پنجاب اور کے پی کے کی سڑکوں کی مرمت کے لئے ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ رقم جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ رابطے بڑھانے کے لئے بھی استعمال کی جاسکے گی۔

اے ڈی بی کے پروگرام کا مقصد خطے کے ممالک سے تجارت اور آمدورفت کے لئے رابطے استوار کرنا ہے۔

قرض کی رقم سے سندھ، پنجاب ، کے پی کے کی سڑکوں کا مرمتی کام بھی کیا جاسکے گا۔قرض کی پہلی قسط 18 کروڑ ڈالر رواں سال جاری ہوگی۔

2019 میں دوسری اور 2021 میں تیسری قسط جاری کی جائے گی جن کی مالیت بالترتیب 26 اور 36 کروڑ ڈالر ہوگی۔

تازہ ترین