امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان ملاقات میں علاقائی امن و استحکام اور دہشت گردی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں وائٹ ہاؤس میں ہونے والی بھارت امریکا سمٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق بھی بات کی گئی۔
جیمز میٹس اور نریندر مودی کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس دو روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں۔