• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراگ (نیوز ڈیسک) پہلا لیور کپ ٹینس ٹورنامنٹ یورپ کی ٹیم نے جیت لیا، سوئس سٹار راجر فیڈرر نے سپر ٹائی بریکر پر نک کریگوئس کے خلاف فتح سمیٹ کر ٹیم کو15-9کی ناقابل شکست برتری دلا دی، تیسرے اور اختتامی دن کی سروعات پر یورپ کی ٹیم کو مقابلوں میں9-3کی برتری حاصل تھی۔

تاہم ابتدائی دو میچز کے بعد ورلڈ ٹیم کا سکور9-12ء ہوگیا، اس میں جون اسنر نے رافیل نڈال کو 7-6,7-5 (7/1) سے مات دی، تاہم راجر فیڈرر نے ورلڈ ٹیم کے نک کریگوئس کو بھرپور مقابلے میں7-6,4-6 (8/6) اور 11-9سے مات دے کر فیصلہ کن ڈبلز کی نوبت نہیں آنے دی، کپ جیتنے پر یورپی ٹیم میں شامل پلیئرز نے جشن بھی منایا، واضح رہے کہ ایونٹ میں یورپ کی نمائندگی راجر فیڈرر، رافیل نڈال، مارن کلک، ٹوماس بریڈیچ، ڈومنیک تھیم، الیگزنیڈرز یوریف اور کپتان بورن برگ نے کی، ناکام سائیڈ میں جیک سوک، نک کریگوئس، جون اسنر، سام کیورے، فرانسز ٹیافوئے، ڈینس شیپا لوف اور نان پلیئنگ کپتان جون میکنرو شامل رہے۔

تازہ ترین