لاہور(خبرنگارخصوصی)سینئر قانون دان اور وفاق پاکستان کے سابق وکیل راجہ عبدالرحمن نے کہا ہے کہ کسی ملزم کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا مطلب ہے کہ اس کے خلاف مقدمے کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہو گیا ہے جس کے بعد عدالت ٹرائل کا پراسیس شروع کرتی ہے اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ احتساب عدالت کی طرف سے شریف فیملی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو فرد جرم کیلئے طلب کیا جانا ٹرائل کا اہم ترین مرحلہ ہے ۔