کوئٹہ(پ ر) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدرکمال خان کاکڑ جنرل سیکرٹری میر عطاء اللہ لانگو نائب صدر اجمل کاکڑ جوائنٹ سیکرٹری امیر جان کاکڑ فنانس سیکرٹری جمیل آغااورلائبریری سیکرٹری ہیواد خان کاکڑ نے کہاہے کہ محمداکرم اور ثناء اللہ کا بلوچستان بارسے کوئی تعلق نہیں بارکے مشترکہ فیصلے کے مطابق کوئی شخص بغیر لائسنس یا انٹیمشین کے وکلاء کے یونیفارم میں پایاگیاتواس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی تمام نئے وکلاء جوانٹیمشین بارکونسل میں جمع کرواچکے ہیں وہ بارکونسل سے کارڈ بنوائیں بصورت دیگر ان کو کورٹ میں پیش ہونے نہیں دیا جائے اور تمام وکلاء سے گزار ش ہے کہ وہ حالات کے پیش نظر سیکورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریںمیڈیا بھی خبربغیر تصدیق کے جاری نہ کرے۔