ووہان ( جنگ نیوز)چین میں جاری وہان اوپن ٹینس میں بدھ کو سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں داریا کاستاکینا کو ایکاترینا مکارووا کے ہاتھوں 6-4، 6-4سے شکست ہوئی ۔جبکہ کیرولین گارسیا نے ڈومنیکا سبلکووا کو 6-3، 7-5سے ہرایا۔ایونٹ کے دیگر مقابلوں میں الینا ویزنینا کو یونان کی ماریا سککاری کے ہاتھوں 7-6، 7-5،جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے چین کی وینگ کیانگ کو 6-2، 6-1، اسپین کی گاربائن مگاروزا نے پولینڈ کی ماگڈا لینیٹ کو 6-2، 1-6، 6-4، سے زیر کیا ۔ یاد رہے گاربائن مگاروزا نے ایک روز قبل ہونیوالے مرحلے میں یوکرائن کی لیسیا ٹی سیرنکو کو 6-4، 6-4سے ہرایا تھا ۔کوارٹر فائنل میں ہونیوالے دیگر مقابلوں میں پورٹوریکو کی مونیکا پیوگ کو لٹویا کی یلینا اوستاپینکو کے ہاتھوں 2-6، 6-3، 3-6سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا کو آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے 4-6، 6-0، 6-4سے شکست دی ۔الیزے کورنیٹ اور واورا لیپچنکو کے درمیان ہونیوالا میچ دو سیٹس مکمل ہونے کے بعد معطل ہو گیا ۔دوسری جانب قازقستان میں ہونیوالے تاشقند اوپن کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں ٹیمیا بابوس نے ڈینیسا الیرتووا کو 6-3، 6-3سے زیر کیا ۔ ایونٹ کے دیگر مقابلوں میں یوکرائن کی کیٹریانا بوندرینکو نے جاپان کی نائو ہبینو کو 6-4، 7-5،یوکرائن کی کیٹریانا کزلووا نے روس کی ایکاترینا الیگزینڈروا کو 6-2، 6-3،سربیا کی الیکسینڈرا کرونک نے سلواکیہ کی یانا سیپیلووا کو 6-2، 1-6، 6-3سے ہرایا۔ جبکہ جاپان کی کرومی نارا نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو 7-6، 6-1سے شکست دی ۔