• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7محرم کےجلوس کی سکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے حفاظتی اقدامات

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے 7محرم الحرام کے جلوس کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ 7محرم الحرام کے مرکزی جلوس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس نے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کیے ہیں ۔جلوس و مجالس کی فول پروف سیکورٹی کے لیے ر اولپنڈی پولیس کے تقریباً سات ہزار افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے ضلع پولیس کے علاوہ سپیشل برانچ پولیس ، ایلیٹ فورس ، پنجاب کانسٹیبلری کی نفری ، لیڈیز پولیس ، پی کیو آر، رینجرز اور ضلع امن کمیٹی کے ممبران بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جلو س کے راستوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں ۔چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ جلوس شروع ہونے سے قبل جلوس کے روٹ کی سپیشل چیکنگ کی جائے گی ۔ جلوس میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ ہوٹلوں اور بیٹھکوں کی مکمل چیکنگ کی جائے گی۔
تازہ ترین