• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھنگ میں مسلم چیرٹی کے قائم کردہ پہلے میٹرنٹی ہاسپٹل میں خصوصی تقریب

لندن (مرتضیٰ علی شاہ)23ستمبر کو جھنگ میں مسلم چیرٹی کے قائم کردہ پہلے میٹرنٹی ہاسپٹل میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جو2005میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ تقریب پاکستان کے مختلف ہسپتالوں کو30سے زائد نیونیٹل انفنٹ انکیوبیٹرز اور طبی آلات سے آراستہ دو ایمبولینسیں حوالے کرنے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔یہ انکیوبیٹرز اور ایمبولینسیں2016  اور2017 میں برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے فنڈریزنگ ڈنرز اور ایونٹس میں مسلم چیرٹری کے ڈونرز اور شرکت کرنے والوں سے کئے گئے ’’آنرنگ اور مدرز‘‘ کے وعدے کا حصہ تھے۔ فنڈریزنگ ایونٹس فیض علی فیض قوال کے علاوہ ادکار عدنان صدیقی، نجم شیراز جیسے لیجنڈری آرٹسٹوں کے ساتھ منعقد کئے گئے۔

خصوصی تقریب میں صاحبزادہ پیر مظہر حسین القادری نے شرکت کی جو گائنی ہاسپٹل ٹرسٹ کے سربراہ ہیں جو پاکستان اور آزاد کشمیر میں مسلم چیرٹی کی مدرسے ہاسپٹلز چلاتا ہے۔ شرکت کرنے والی دیگر شخصیات میں شیخ محمد اکرم ایم این اے، بیگم غلام بی بی بھروانہ، سابق وزیر مملکت برائے لیبر اور افرادی قوت شیخ وقاص اکرم، خالد سرگانا ایم پی اے، نواز بھروانہ سابق ایم پی اے اور نواب اکبر خان سیال ڈسٹرکٹ ناظم جھنگ سمیت جھنگ اور پاکستان بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسلم چیرٹی کے ڈائریکٹر آف پروگرامز اینڈ پالیسی عرفان راجپوت نے خطاب کیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر مظہر حسین القادری نے کہا کہ مسلم چیرٹی کا مشن بلا نسل اور رنگ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وہ ہسپتال کی12سال قبل افتتاحی تقریب میں بھی شریک تھے اور اس کی انمول خدمات دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ہیں جو ضرورت مند لوگوں کے لئے انجام دی جارہی ہیں۔ انہوں نے ڈونرز اور ہسپتال میں خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین