• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورقلندررائزنگ اسٹار کرکٹ،سرگودھا اور راولپنڈی سیمی فائنل میں

مظفر آباد (عبدالماجد بھٹی) لاہور قلندر رائزنگ اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر سرگودھا اور راولپنڈی کی ٹیموں نے لاہور میں ہونے والے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ٹورنامنٹ کا دوسرامرحلہ منگل سے شروع ہوگا۔

راولپنڈی کے ذیشان ملک نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری اسکور کی۔مظفر آباد کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں پہلی فتح اپنے نام کی۔دوسر ے میچ میں راولپنڈی کے ذیشان ملک اور کامران غلام کو مین آف دی میچ ایوراڈ دیا گیا۔ انہوں نے سنچری63 گیندوں پر اسکور کی۔ راولپنڈی نے تینوں میچ جیتے۔

پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر نے ٹورنامنٹ کے میچوں کو براہ راست دکھایا۔ پہلے میچ میں مظفر آباد نے گوجرانوالہ کو آٹھ وکٹ سے شکست دی۔ نوید ملک نے38گیندوں پر پچاس اور سیف الرحمن نے45 رنز بنائے۔قبل ازیں گوجرانوالہ کی اننگز میں ذیشان فاروق نے49رنز بنائے۔

دوسرے میچ میں ذیشان ملک کی سنچری کی بدولت سرگودھا  کے خلاف راولپنڈی نے چار وکٹ پر184رنز بنائے۔ سرگودھا کی ٹیم 147رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ کامران غلام نےپانچ وکٹ اور سید خضر نے تین وکٹ حاصل کئے۔ قبل ازیں بدھ کو پہلے میچ میں سرگودھا نے میزبان مظفر آباد کو چار وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ مظفر آباد کی ٹیم اگلے مرحلے کی ریس سے باہر ہوگئی۔ راولپنڈی نے گوجرانوالہ کو29رنز سے شکست دے دی۔ مظفر آباد نے133رنز بنائے۔ محمد مبشر نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد شاہ زیب نے چار وکٹ حاصل کئے۔ سرگودھا نے19.4 اوورز میں چھ وکٹ پر ہدف عبور کرلیا۔ حیدر علی نے پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے63رنز 31گیندوں پر بنائے۔محمد فائق نے25رنز کی اننگز کھیلی۔دوسرے میچ میں راولپنڈی نے147رنز بنائے۔ ذیشان ملک نے73 رنز 65 گیندوں پر بنائے۔ کامران غلام نے55 رنز 42 گیندوں پر اسکور کئے۔  گوجرانوالہ نے19.2اوورز میں 128رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔عبدالرحمن نے44 رنز اسکور کئے۔ عاصم علی نے29رنز اسکور کئے۔ کامران غلام نےدو وکٹ 20 رنز دے کر لیں اور مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کئے۔ زبیر خان اور شاہ زیب بھٹی نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ 

تازہ ترین