کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی کابینہ کااجلاس زیرصدارت ضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی ہوا جس میں تنظیمی امور پر بحث اور 22اکتوبر کو بابائے بلوچستان میرغوث بخش بزنجو کی یاد میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا حاجی عطاء محمد بنگلزئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بابائے بلوچستان کی یاد میں ہونےوالا جلسہ بلوچستان کی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے بابائے بزنجو کی سیاست نے طبقاتی اورروایتی طرز سیاست کے خاتمے میں اہم کرداداراکیا جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے کارکن اپنی محنت مزید تیز کردیںاجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دواکتوبر کو چاربجے نیشنل پارٹی کے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مرکزی کمیٹی و صوبائی کابینہ کے ارکان اور ضلع کوئٹہ کی کابینہ کااجلاس ہوگا جس کی صدارت ضلع کوئٹہ کے صدر ہونگے۔