• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: کانگو وائرس میں مبتلا مریضہ چل بسی

Quetta A Patient Died In Result Of Congo Virus

فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج کانگو وائرس میں مبتلا متاثرہ مریضہ دم توڑ گئی۔ رواں سال وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر عباس نوتکانی کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا متاثرہ آمنہ بی بی کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے تھا۔

مریضہ کو 5روز قبل اسپتال لایا گیا تھا اورٹیسٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو گزشتہ رات دم توڑ گئی۔

اس کے علاوہ اسپتال میں زیر علاج 2 دیگر مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیے گئے ہیں اور اس وقت وارڈ میں کوئی مریض موجود نہیں ہے۔

ڈاکٹر عباس کے مطابق بلوچستان میں رواں سال انتقال کرجانے والے نگو وائرس مریضوں کی تعداد5 ہوگئی ہے ۔

تازہ ترین