کوئٹہ (نمائندہ جنگ) ممتاز قانون دان مہتہ وشیشر ناتھ کوہلی ایڈووکیٹ انتقال کرگئے۔ وہ چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن جسٹس (ر) مہتہ کیلاش ناتھ کوہلی کے بڑے بھائی، مہتہ راجیش ناتھ کوہلی ایڈووکیٹ اور مہتہ مکیش ناتھ کوہلی ایڈووکیٹ کے والد تھے۔ ان کے انتقال (سرگواس) کے حوالے سے مذہبی رسومات 2؍ اکتوبر سہ پہر تین بجے کرشنا مندر کوئٹہ میں ادا کی جائیں گی۔ سورگواسی وشیشر ناتھ نے 40؍ سال سے زائد عرصہ تک جنگ کوئٹہ کے لیگل ایڈوائزر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور کئی مقدمات میں جنگ کوئٹہ کی کامیاب وکالت کی۔ ’’جنگ‘‘ انتظامیہ ان کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔