• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالام کو سیاحوں کیلئے مزید پرکشش بنارہے ہیں ، توصیف خالد

پشاور ( احتشام طورو/وقائع نگار )صوبائی حکومت نے کالام کو سیاحوں کیلئے مزید پرکشش بنانے کیلئے ترقیاتی کام آخری مراحل میں ہیں، منصوبے ایک ارب 26کروڑ 30لاکھ کی لاگت سے مکمل ہوں گے، کالام میں بیو ٹی فیکیشن پر اجیکٹ، اندرون سڑ کو ں کی بحالی اور کشادگی کے علا و ہ ٗمختلف مقامات پر ریسٹ ایریاز ٗ بچوں کےپا ر کس ٗفوڈ سٹریٹ فلاور مارکیٹ ٗریسٹ ایریاز اور تفر یحی مقا ما ت کی تز ئین وآر ا ئش کے بیشتر منصو بوں پر کام تیزی سے جاری ہے، بحرین سے مہوڈھنڈ تک چھ ریسٹ ایریاز قائم کئے جارہے ہیں ان ریسٹ ایریاز میں سیاحوں کیلئے مسجد ٗآرام کی سہولت ٗواش رومز اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی ،محکمہ سیاحت وثقافت کے پراجیکٹ ڈائریکٹر توصیف خالد نے جنگ کو بتایا کہ تمام منصوبوں کی نگرانی سیکرٹر ی سیاحت طارق خان کر رہے ہیں جبکہ نئے سیاحتی مقام گھائل کو بھی پرکشش بنایا جائیگا انہوں نےکہاکہ تمام کاموں کی مکمل مانٹیرنگ کی جارہی ہے اورآئندہ گرمیوں میں سیاحوں کو کالام ایک نئی خوبصورتی کیساتھ نئے روپ میں ملے گا۔
تازہ ترین