• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ

اسلام آباد،راولپنڈی(خبر نگار خصوصی،خصوصی نمائندہ ) محرم الحرام کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے ۔ ہسپتالوں میں تمام ڈاکٹروں ، نرسنگ و دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کو حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔ ترجمان پمز ہسپتال ڈاکٹر وسیم خواجہ اور ترجمان پولی کلینک ڈاکٹر شریف استوری کے مطابق ہسپتال میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، ادویات کا سٹاک فراہم کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ دونوں ہسپتالوں کی ایمبولینسز بھی جلوسوں کے ہمراہ ہونگی ۔دریں اثناراولپنڈی کے تینوں ہسپتالوں میں عاشورہ محرم کےد وران ہفتہ اور اتوار کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے خصوصی اقدامات کرلئے گئے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عمر کے مطابق تینوں ہسپتالوں میں اضافی بیڈز خون کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ڈاکٹروں سینئر رجسٹرار پروفیسروں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ۔ نرسز اور دیگر سٹاف کی بھی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں چھٹیوں کے دوران تینوں ہسپتالوں میں تمام عملہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
تازہ ترین