ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم کا احترام تمام مسلمانوں پر واجب،لازم اور ضروری ہے ، حضرت امام حسین ؓاور حضرت امام حسن ؓ اور ان کے رفقاء نے اسلام کے خاطر اپنے جانوں کے نذرانہ پیش کر کے تاقیامت اسلام کو یزید اور اسلام مخالفوں کے سامنے سرخرو کیا،میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاشورہ محرم ہمیں کفار کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے دشمن مسلمانوں کو فرقوں اور گروہ بندی میں الجھا کر اپنے مذموم عزائم اور مقاصد پورا کرنا چاہتا ہے، واقعہ کربلا تمام مسلمانوں کو امن، اخلاص، محبت، پیار، بھائی چارہ، اخوت، صبر تحمل اور برداشت کا عظیم درس دیتا ہے ، تمام مسلمانوں کو حضرت امام حسین ؓ اور حضرت امام حسن ؓکے مشن کو سامنے رکھ کر اسلام. انسانیت اور ملک و قوم کی خدمت کرنی چاہئے۔