کوئٹہ(خ ن)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع کوئٹہ کے اعلامیہ کے مطابق وہ تمام پرائیویٹ وسرکاری اسکولز جنہوں نے مڈل سٹینڈرڈ امتحانات/ امتحانات پنجم/ ہشتم 2017ء کے لئے امتحانی فارم دفتر میں جمع کرادیئے ہیں کے انچارج کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ 15اکتوبر 2017ء تک اپنے طلباء وطالبات کی جاری شدہ فہرستوں کی جانچ پڑتال کے لئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ سے رابطہ کریں حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد تصحیح کی کوئی گنجائش نہ ہوگی اس کے علاوہ تمام پرائیویٹ اسکولز جن کے طلباء وطالبات کے امتحانی فارم پنجم/ ہشتم دفتر میں جمع ہیں کے اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ امتحانات میں ڈیوٹی کے خواہش مند ہیں تو اپنے پرنسپل کے توسط سے (اسکول پیڈ پر) درخواست دفتر میں جمع کرادیں جس میں تعلیمی قابلیت، کیڈر وغیرہ کی تصدیق پرنسپل کی جانب سے ہوگی تاکہ ان کی ڈیوٹی امتحانات میں لگائی جاسکے۔