• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ پشین کے ترقیاتی فنڈز بہت کم ہیں، عبدالغفارترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ضلع کونسل پشین کے ممبر عبدالغفار ترین ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع پشین آبادی کے لحاظ سے بڑا ضلع ہے پسماندگی، بے روزگاری اور خشک سالی کے باعث ضلع کے ترقیاتی فنڈز بہت کم ہیں حالیہ پی ایس ڈی پی میں مختص ایک ارب دس کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈ سے ایک خاص مقصد کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سے ٹینڈر کروائے جارہے ہیں جو رولز کی سروسز کیخلاف ورزی ہے اس کے ساتھ ساتھ کرپشن اور فنڈ ضائع کے سوا اور کچھ نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس فنڈ کو اپنے متعلقہ محکموں بی اینڈ آر، ایری گیشن، پی ایچ ای سے کروائے جائیں تاکہ فنڈ ضائع نہ ہو اور کرپشن بھی نہ ہو لوکل گورنمنٹ جو دو آفیسران چھ،چھ اضافی چارجز کے ساتھ2004 اور2013ء سے تعینات ہیں جو سب کیلئے غور طلب بات ہے ہماری چیف سیکرٹری بلوچستان سے استدعا ہے کہ ان بے ضابطگیوں اور جونیئر آفیسران کو چھ،چھ اضافی چارج دینے کا سختی سے نوٹس لیا جائے انہوں نے کہا کہ وہ فنڈز کو ضائع اور کرپشن کے نذر ہونے سے بچانے کیلئے ہمیشہ اپنی آزاد حیثیت ڈسٹرکٹ کونسل ممبر بلند کرتے رہیں گے ۔
تازہ ترین