راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ڈویژن بھر سے ستمبر کے مہینے میں پراپرٹی ٹیکس ، ایکسائز فیس، موٹر برانچ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسوں کی مد میں 72کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی ۔ سب سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس میں 50کروڑ 62لاکھ 45ہزار 729روپے کی وصولیاں کی گئیں، موٹر برانچ ٹیکس میں 6کروڑ 85لاکھ 50ہزار، ایکسائز فیس کی مد میں 14کروڑ 5لاکھ، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 57لاکھ روپے، رجسٹریشن فیس میں ایک کروڑ 94لاکھ پچاس ہزار روپے، ٹوکن ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ 61لاکھ 69ہزار روپے کی وصولیاں کی گئیں، ایکسائز ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق پراپرٹی ٹیکس میں ضلع راولپنڈی نے گزشتہ ماہ میں 41کروڑ 45لاکھ 66ہزار، ضلع جہلم سے 2کروڑ 63لاکھ 95ہزار، چکوال سے 2کروڑ 81لاکھ 84ہزار ، ضلع اٹک سے 3کروڑ 61لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ ایکسائز فیس میں ضلع راولپنڈی سے 14کروڑ 2لاکھ 41ہزار، جہلم 88ہزار، اٹک ڈیڑھ لاکھ وصول کئے گئے، پروفیشنل ٹیکس میں ضلع راولپنڈی سے ساڑھے بیالیس لاکھ روپے، جہلم پانچ لاکھ، چکوال ساڑھے چار لاکھ اور اٹک سے صرف ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کئے جاسکے، رجسٹریشن فیس میں ضلع راولپنڈی سے ایک کروڑ 38لاکھ 34ہزار روپے، جہلم سے سولہ لاکھ 71ہزار ، چکوال سے سترہ لاکھ، اٹک سے 22لاکھ روپے ، ٹوکن ٹیکس ٹائی اپ میں ضلع راولپنڈی سے ایک کروڑ 61لاکھ ، جہلم سے ساڑھے تیرہ لاکھ، چکوال سے ساڑھے اٹھارہ لاکھ اور اٹک سے پونے سولہ لاکھ روپے، ضلع راولپنڈی سے ٹوکن ٹیکس نان ٹائی اپ کی مد میں ایک کروڑ دس لاکھ روپے ،جہلم سے پونے سترہ لاکھ، چکوال سے پندرہ لاکھ اور اٹک سے 19لاکھ 28ہزار روپے کی وصولی کی گئی۔